صحت مند وزن کی پیمائش کرنا

کسی فرد کے وزن اور قد سے اس کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ 18 اور 64 سال کے درمیانی عمر والے زیادہ تر بالغ افرادکا، 25 یا اس سے زیادہ بی ایم آئی ہونےکا مطلب ہےکہ ان کا وزن زیادہ ہے۔ اس میں حاملہ یا اپنا دودھ پلانے والی مائیں یا مضبوط پٹھوں والےگٹھے ہوئے جسموں والے افراد شامل نہیں ہیں۔

صحت مند وزن کی ایک اور پیمائش کمرکا سائز ہے۔ کمرکے اردگرد بہت زیادہ چربی (سیب کی شکل) کا تعلق صحت کی خرابی سے ہے جیسےکہ دل کا عارضہ اور ہائی بلڈ پریشر۔

کمر کی پیمائش کا انحصارجنس اور نسلی پس منظر سے ہے۔ مندرجہ ذیل صحت مندکمرکے سائز کے رہنما اصول ان افرادکیلئے ہیں جو چینی، جنوبی ایشیائی، جنوبی اور وسطی امریکہ کے نسلی پس مناظر سے تعلق رکھتے ہیں:

کمر کا سائز جنس
35"
(انچ سےکم (90 سینٹی میٹر
مرد
32"
(انچ سے کم (80 سینٹی میٹر
عورت

مندرجہ ذیل صحت مند کمرکے سائز کے رہنما اصول دیگر تمام نسلی پس مناظر سے تعلق رکھنے والے افرادکیلئے ہیں:

کمرکا سائز جنس
40"
(انچ سےکم (102 سینٹی میٹر
مرد
35"
(انچ سےکم (88 سینٹی میٹر
عورت
Waist Size