ذیابیطس پر باآسانی قابو پانا: کاربوہائیڈریٹ کی بنیادی گنتی اور گلائسیمک انڈیکس

کاربوہائیڈریٹ کیا ہے؟

غذاؤں میں پائے جانے والے تین اہم غذائیت سے بھر پور اجزاء میں سے ایک کاربوہائیڈریٹ ہے۔ نشاستے، پھل، دودھ سے بنی غذائیں، چینی، اورکچھ سبزیوں میں کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں۔ آپ کے جسم کو توانائی کیلئےکاربوہائیڈریٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کا جسم انہیں شکر میں تبدیل کرتا ہے جسے گلوکوزکہتے ہیں۔ آپ کے دماغ اور جسم کو صحیح طریقے سےکام کرنےکیلئےگلوکوز کی ضرورت ہوتی ہے۔

کاربوہائیڈریٹس اور ذیابیطس

ذیابیطس میں، کاربوہائیڈریٹ کی صحیح اقسام اور مناسب مقدار کھانا بہت ضروری ہے۔ کچھ کاربوہائیڈریٹس آپ کی بلڈگلوکوز میں بہت تیزی سے اضافہ کرتے ہیں۔ اور کچھ دوسرے آپ کی بلڈ گلوکوز میں آہستہ آہستہ اضافہ کرتے ہیں اور بہت تھوڑی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں۔